vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: 31 کولنگ ٹاورز میں لیجیونیئرز کی موجودگی کی تصدیق

0

 امریکی شہر نیویارک میں لیجیونیئرز بیماری کے پھیلاؤ کی تحقیقات کے دوران ابتدائی جانچ میں 31 کولنگ ٹاورز میں لیجیونیلا بیکٹیریا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

شہری حکام کے مطابق 2 جولائی سے اب تک 180 سے زائد کولنگ ٹاورز کے نمونے لیے گئے، جن میں سے 31 ابتدائی پی سی آر ریسرچ میں مثبت پائے گئے۔ حکام متاثرہ عمارتوں کی مکمل فہرست بھی جاری کریں گے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اب تک 46 افراد میں لیجیونیئرز بیماری کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ 22 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔حکام کے مطابق متاثرہ عمارتوں میں تھرڈ ایونیو پر واقع ایک عمارت بھی شامل ہے، جہاں سرکاری تحقیق میں بیکٹیریا کی موجودگی سامنے آئی، حالانکہ نجی ماہانہ معائنے میں کولنگ ٹاور کو محفوظ قرار دیا گیا تھا۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر عمارت کے مالک کو فوری طور پر کولنگ ٹاور خالی کرکے اسے صاف اور جراثیم سے پاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔مقامی رہائشیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ عمارتوں کی معلومات جلد از جلد عوام کے سامنے لائی جائیں تاکہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کرسکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.