مارشل یونیورسٹی آف ہنٹگٹن میں تین پاکستانی فزیشن فیلوز نے گریجویشن مکمل کرلیا
ریاست ورجینیا میں قائم مارشل یونیورسٹی آف ہنٹگٹن میں تین پاکستانی فزیشن فیلوز نے گریجویشن مکمل کرلیا۔گریجو یشن مکمل کرنے والوں میں ڈاکٹرعلی اجمل ، ڈاکٹر یاسر رجوانہ اور ڈاکٹر سید شعیب شامل ہیں ۔
ویسٹ ورجینیا میں پاکستانی نژاد تین ڈاکٹروں نے اپنی اعلیٰ طبی تعلیم کے تسلسل میں مختلف شعبوں میں فیلوشپ پروگرام مکمل کرلیے۔فیلو شپ مکمل کرنے والوں میں پاکستان میں سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے صاحبزادے ڈاکٹر یاسر رجوانہ بھی شامل ہیں جنھوں نے گیسٹرو اینٹرولوجی میں فیلوشپ مکمل کی۔ راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے گاؤں جٹلی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر علی اجمل نے اینڈوکرائنولوجی میں جبکہ ڈاکٹر سید صہیب نے پلمونری اینڈ کریٹیکل کیئر میڈیسن میں فیلوشپ مکمل کی۔ پاکستانی نژاد ان ڈاکٹروں کی یہ کامیابی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی برادری کے لیے بھی باعثِ فخر ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی ڈاکٹر عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کا لوہا منوا رہے ہیں۔