vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں ہزاروں افراد کو اسمگل کرنے والے شخص کا اعتراف جرم 

0

امریکی محکمۂ انصاف نے اعلان کیا ہے کہ میکسیکو سے امریکا کے حوالے کیے گئے ایک ملزم نے ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن کو امریکا اسمگل کرنے والی بین الاقوامی تنظیم کا حصہ ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔ تنظیم نے دو برس میں 2,500 سے 3,000 افراد کو امریکا پہنچایا اور کروڑوں ڈالر کمائے۔

استغاثہ کے مطابق 38 سالہ افرین زونیگا گارشیا نے نومبر 2020 سے ستمبر 2023 کے دوران سرگرم اسمگلنگ نیٹ ورک میں اہم کردار ادا کیا۔عدالتی دستاویزات کے مطابق یہ تنظیم افغانستان، یمن، مصر، بھارت، پاکستان، کولمبیا، گوئٹے مالا، ہونڈوراس اور ایکواڈور سمیت مختلف ممالک کے شہریوں کو میکسیکو کے راستے غیر قانونی طور پر امریکا پہنچاتی تھی۔ میخیا زونیگا نے اعتراف کیا کہ تنظیم نے صرف دو برس کے دوران 2,500 سے 3,000 افراد کو امریکا پہنچایا اور ہر فرد سے 6,500 سے 12 ہزار ڈالر تک وصول کیے، جس سے مجموعی طور پر تقریباً 1 کروڑ 60 لاکھ سے 3 کروڑ ڈالر تک آمدنی حاصل ہوئی۔ملزم نے غیر قانونی طور پر افراد کو امریکا لانے کی سازش، مالی فائدے کے لیے غیر قانونی داخلے میں معاونت اور دیگر متعلقہ الزامات کا اعتراف کر لیا ہے۔ عدالت کی جانب سے سزا سنانے کی تاریخ ابھی مقرر نہیں کی گئی، تاہم اسے کم از کم تین سال قید کی لازمی سزا کا سامنا ہے، جبکہ حتمی سزا وفاقی عدالت امریکی قوانین اور رہنما اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سنائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.