vosa.tv
Voice of South Asia!

مسیسیپی، غیرقانونی تارکین وطن کا ڈیٹا بیس بنانے کا نیا قانون منظور

0

امریکی ریاست مسیسیپی میں ایک نیا قانون یکم جولائی سے نافذ ہوگا، جس کے تحت ریاستی محکمہ برائے عوامی تحفظ (Department of Public Safety) کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ریاست میں غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن کی تعداد اور شناخت پر مبنی ایک ڈیٹا بیس تیار کرے۔

اس اقدام پر تارکین وطن کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔قانون کے مطابق محکمہ قانونی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ایسے افراد کے نام، پتے، آبائی ممالک، عمر، مجرمانہ ریکارڈ اور اگر ان کے خلاف ملک بدری کی کارروائی جاری ہو تو اس کی تفصیلات جمع کر سکے گا۔ یہ معلومات ریاستی اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی شیئر کی جا سکیں گی، تاہم قانون میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے ساتھ ڈیٹا شیئر کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں واضح ہدایت موجود نہیں۔امریکن امیگریشن کونسل کے مطابق مسیسیپی میں اندازاً 28 ہزار سے کم غیرقانونی تارکین وطن مقیم ہیں، جو ریاست کی مجموعی آبادی کے ایک فیصد سے بھی کم ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ امیگریشن کی قانونی حیثیت وقت کے ساتھ تبدیل ہو سکتی ہے، اس لیے اس نوعیت کا مستقل ریکارڈ بنانا نہ صرف پیچیدہ بلکہ عملی طور پر بھی مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.