vosa.tv
Voice of South Asia!

وینزویلا زلزلہ: اموات 920 سے تجاوز، 4300 زخمی، ہزاروں لاپتا

0

وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 920 سے تجاوز کر گئی ہے، 4 ہزار 300 سے زائد افراد زخمی ہیں اور ہزاروں لاپتا ہیں جبکہ 13 اسپتالوں اور 25 شاپنگ سینٹرز سمیت ایک ہزار سے زائد عمارتیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔

کاراکاس اور دیگر متاثرہ علاقوں میں سیکڑوں عمارتیں زمیں بوس ہو چکی ہیں اور درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ سائمن بولیوار ایئرپورٹ کی بندش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں تاہم دنیا بھر سے امدادی سامان اور رضاکار متاثرہ علاقوں میں پہنچ رہے ہیں۔بعض مقامی رہائشی ملبہ ہٹانے کے لیے شہری رضاکاروں سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں اور ہنگامی امدادی کارروائیوں کو ناکافی قرار دے رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق طویل عرصے سے فنڈز کی کمی کے باعث صحت کا نظام مریضوں کی اچانک بڑھتی ہوئی تعداد کا مؤثر علاج کرنے کے قابل نہیں ہے۔ واضح رہے کہ وینزویلا پہلے ہی سیاسی اور مالی بحران میں گھرا ہوا تھا جس نے صورتحال مزید پیچیدہ کر دی ہے۔امریکی فوج وینزویلا میں امدادی اور ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہے جبکہ بھاری مشینری، امدادی سامان اور بین الاقوامی امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد شدید متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ ہو رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.