ایران نے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کے سلسلے میں تین روزہ سرکاری اور عوامی تقریبات کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق نمازِ جنازہ ذوالحج کے آخری ایام یا محرم الحرام کے آغاز میں ادا کیے جانے کا امکان ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تقریبات تہران، قم اور مشہد میں منعقد ہوں گی جبکہ تہران میں الوداعی اور جنازے کی رسومات کم از کم 24 گھنٹے جاری رہیں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں ڈیڑھ سے دو کروڑ افراد کی شرکت متوقع ہے۔حکام کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی وصیت کے مطابق انہیں مشہد میں امام رضاؑ کے روضے کے احاطے میں سپردِ خاک کیا جائے گا، جس کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای 28 فروری 2026 کو ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران ہلاک ہوئے تھے، جبکہ سکیورٹی وجوہات کے باعث ان کی تدفین مؤخر کر دی گئی تھی۔