vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرانس جینڈر حقوق کے تحفظ کیلئے نیویارک میں نئی آگاہی مہم کا آغاز

0

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی اور نیویارک سٹی کمیشن آن ہیومن رائٹس نے شہر بھر میں “ٹرانس رائٹ آر ہیومن رائٹ” کے نام سے ایک نئی عوامی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد ٹرانس جینڈر اور جینڈر نان کنفارمنگ (TGNC) افراد کے حقوق کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

حکام کے مطابق حالیہ برسوں میں صنفی امتیاز سے متعلق شکایات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جو اب مجموعی انسانی حقوق کی شکایات کا تقریباً 20 فیصد بن چکی ہیں۔ یہ رجحان گزشتہ پانچ برسوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔میئر ممدانی نے کہا کہ جب وفاقی سطح پر ٹرانس جینڈر افراد کے خلاف حملے کیے جا رہے ہیں تو نیویارک سٹی یہ واضح کر رہا ہے کہ ہر شہری کے حقوق محفوظ ہیں۔ ان کے مطابق ہر ٹرانس اور جینڈر نان کنفارمنگ نیویارکر کو یہ جاننا چاہیے کہ قانون ہر جگہ ان کے ساتھ ہے، چاہے وہ ملازمت ہو، رہائش ہو یا عوامی مقامات۔انتظامیہ کے مطابق یہ مہم پرنٹ اشتہارات، پبلک ٹرانسپورٹ اور لِک این وائی سی (LinkNYC) اسکرینز کے ذریعے پورے شہر میں چلائی جائے گی، جس کا مقصد لاکھوں شہریوں تک رسائی حاصل کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.