vosa.tv
Voice of South Asia!

1300 سے زائد کم آمدنی والے نیویارکرز کو یونین ملازمتیں مل گئیں

0

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے اعلان کیا ہے کہ پاتھ ویز ٹو انڈسٹریل اینڈ کنسٹرکشن کیریئرز (PINCC) پروگرام کے ذریعے 2024 سے اب تک 1300 سے زائد کم آمدنی والے نیویارکرز کو یونین اور بہتر اجرت والی ملازمتوں سے منسلک کیا جا چکا ہے۔

حکام کے مطابق پروگرام کے تحت شرکاء کو مفت پیشہ ورانہ تربیت، ملازمتوں تک رسائی اور مختلف معاون سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، حال ہی میں منعقدہ "PINCC ٹولز فار سکسیس” تقریب میں 200 سے زائد یونین اپرنٹسز کو اپنے پیشے کے آغاز کے لیے حفاظتی سامان فراہم کیا گیا۔میئر ممدانی نے کہا کہ محنت کش طبقے سے تعلق رکھنے والے نیویارکرز مستحکم یونین ملازمتوں کے مستحق ہیں جو انہیں اور ان کے خاندانوں کو بہتر مستقبل فراہم کر سکیں۔یہ پروگرام امریکی اکنامک ڈیولپمنٹ ایڈمنسٹریشن کے "گڈ جابز چیلنج” کے تحت 18.6 ملین ڈالر کی وفاقی گرانٹ سے چلایا جا رہا ہے۔ پروگرام میں خاص طور پر عوامی امداد حاصل کرنے والے افراد، غیر کفیل والدین اور کم آمدنی والے شہریوں کو ترجیح دی جاتی ہے تاکہ انہیں تعمیرات، صنعت، ٹرانسپورٹ اور عمارتوں کی دیکھ بھال جیسے شعبوں میں بہتر روزگار کے مواقع میسر آ سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.