vosa.tv
Voice of South Asia!

فیفا ورلڈ کپ 2026: میئر ممدانی کا مڈٹاؤن ٹرانسپورٹ پلان

0

نیویارک سٹی کے میئر زوہران ممدانی نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران شہر میں ٹریفک نظام کو بہتر رکھنے کے لیے خصوصی “مڈٹاؤن ٹرانسپورٹیشن پلان” کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت میچ والے دنوں میں مین ہیٹن کی اہم سڑکوں پر خصوصی بس اور شٹل کوریڈورز قائم کیے جائیں گے۔

میئر ممدانی کے مطابق 13، 16، 22، 25، 27 اور 30 جون جبکہ 5 اور 19 جولائی کو ہونے والے ورلڈ کپ میچز کے دوران 42ویں اسٹریٹ کو عارضی طور پر بس اور شٹل روٹ میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ففتھ ایونیو اور سکسٹھ ایونیو پر خصوصی بس لینز بھی قائم ہوں گی تاکہ شائقین کو اسٹیڈیم تک پہنچنے میں آسانی ہو اور عام شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔شہری انتظامیہ کے مطابق مڈٹاؤن مین ہیٹن میں مخصوص اوقات کے دوران ٹرک ڈلیوری پر بھی پابندی ہوگی جبکہ پین اسٹیشن کے اطراف بعض سڑکیں عارضی طور پر بند رکھی جائیں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات لاکھوں مقامی اور غیر ملکی شائقین کی آمد کے دوران شہر کی ٹریفک روانی برقرار رکھنے کے لیے کیے جارہے ہیں۔میئر ممدانی کا کہنا تھا کہ نیویارک دنیا بھر کے فٹبال شائقین کے استقبال کے لیے تیار ہے، تاہم حکومت کی اولین ترجیح یہ ہے کہ شہریوں کی روزمرہ زندگی متاثر نہ ہو اور لوگ محفوظ اور آسان سفر جاری رکھ سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.