vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی حکام کا بڑا ایکشن، منی لانڈرنگ نیٹ ورک بے نقاب

0

امریکا میں منشیات فروش کارٹلز کے لیے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کرنے والے بین الاقوامی نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو چینی شہریوں پر فردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔ 

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ملزمان روحان ژین اور ہونگسے وو پر الزام ہے کہ انہوں نے میکسیکو کے خطرناک منشیات فروش گروہوں “سینالوا کارٹیل” اور “جے این جی” کے لیے خفیہ طریقوں سے رقوم کی منتقلی کی۔حکام کے مطابق یہ نیٹ ورک 2016 سے 2025 تک امریکا، میکسیکو، لاطینی امریکا اور چین سمیت مختلف ممالک میں سرگرم رہا۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے خفیہ بینک اکاؤنٹس، انکرپٹڈ ایپس، جعلی تجارتی لین دین اور دیگر پیچیدہ طریقوں سے کوکین اور فینٹانائل جیسی منشیات سے حاصل ہونے والی رقوم کو قانونی ظاہر کرنے کی کوشش کی۔امریکی تحقیقاتی ادارے ڈی ای اے کا کہنا ہے کہ ملزمان اس وقت مفرور ہیں جبکہ عدالت میں جرم ثابت ہونے پر دونوں کو 20،20 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ اس کیس کی تحقیقات میں امریکا اور بیرونِ ملک مختلف اداروں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ یہ کارروائی “آپریشن ٹیک بیک امریکا” کا حصہ ہے، جس کا مقصد منشیات فروش کارٹلز، بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہوں اور غیر قانونی مالیاتی نیٹ ورکس کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.