امریکہ میں ایک اہم میڈیکل تربیتی پروگرام 2027 کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں جس کے تحت کم اور متوسط آمدنی والے ممالک کے نوجوان ڈاکٹروں کو جدید طبی تربیت کا موقع دیا جائے گا۔
یہ پروگرام خاص طور پر خون کے امراض، بون میرو ٹرانسپلانٹ اور سیلولر تھراپی کے شعبے سے وابستہ ڈاکٹروں کے لیے ہے۔منتخب امیدوار کو چار ہفتوں کے لیے امریکہ کی ایک بڑی میڈیکل یونیورسٹی میں صرف مشاہداتی تربیت دی جائے گی، جہاں وہ جدید علاج اور ٹرانسپلانٹ کے طریقہ کار کو قریب سے سمجھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ ایک بین الاقوامی طبی کانفرنس میں شرکت کا بھی موقع دیا جائے گا۔اس پروگرام کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ تمام اخراجات جیسے ہوائی ٹکٹ، رہائش، کھانا، ویزا اور انشورنس مکمل طور پر ادارہ برداشت کرے گا۔ یہ موقع صرف ابتدائی کیریئر رکھنے والے ڈاکٹروں کے لیے ہے جن کا تعلق متعلقہ طبی شعبوں سے ہو۔درخواست دینے کے لیے امیدوار کے پاس ایم بی بی ایس یا اس کے برابر ڈگری ہونا ضروری ہے اور وہ کسی اسپتال یا طبی ادارے میں کام کر رہا ہو۔ درخواستوں کی آخری تاریخ 24 مئی 2026 مقرر کی گئی ہے جبکہ حتمی انتخاب جولائی 2026 میں کیا جائے گا۔