vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں سستے گھروں کی تعمیر تیز، میئر ممدانی کا بڑا اعلان

0

نیویارک سٹی کے میئر زہران ممدانی نے شہر میں کم لاگت رہائشی منصوبوں کی تعمیر اور الاٹمنٹ کے عمل کو تیز کرنے کیلئے “اسپیڈ” اصلاحات متعارف کرا دی ہیں، جن کا مقصد سرکاری پیچیدگیوں کو کم کرکے شہریوں کو جلد رہائش فراہم کرنا ہے۔

میئر آفس کے مطابق نئی اصلاحات کے تحت رہائشی منصوبوں کی منصوبہ بندی، فنڈنگ، اجازت ناموں، تعمیر اور الاٹمنٹ کے مراحل کو تیز کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان تبدیلیوں سے سستے گھروں کے منصوبوں کی تکمیل میں اوسطاً 8 ماہ کی کمی آئے گی جبکہ زوننگ تبدیلی والے منصوبوں میں یہ مدت دو سال تک کم ہو سکتی ہے۔میئر زہران ممدانی نے کہا کہ رہائشی منصوبوں میں تاخیر کسی مجبوری کا نتیجہ نہیں بلکہ ناکام نظام اور سیاسی عزم کی کمی کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک کے شہری مزید انتظار کے متحمل نہیں ہو سکتے جبکہ رہائشی منصوبے بیوروکریسی میں پھنسے رہیں۔ ان کے مطابق “اسپیڈ” پروگرام کا مقصد حکومت کو زیادہ تیز، شفاف اور مؤثر بنانا ہے تاکہ ہاؤسنگ بحران پر قابو پایا جا سکے۔اصلاحات کے تحت زوننگ تبدیلی والے منصوبوں کی پری سرٹیفکیشن مدت دو سال سے کم کرکے تقریباً 6 ماہ کر دی جائے گی۔ اس کے علاوہ نئی تعمیرات اور دفاتر کو رہائشی عمارتوں میں تبدیل کرنے کے منصوبوں کیلئے اجازت ناموں کے اجرا میں بھی تقریباً 5 ماہ کی کمی کی جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ ان اصلاحات سے تعمیر مکمل ہونے کے بعد رہائش الاٹمنٹ کا وقت 210 دن سے کم ہو کر 100 دن سے بھی نیچے آ سکتا ہے۔واضح رہے کہ “اسپیڈ” ٹاسک فورس میئر ممدانی کے عہدہ سنبھالنے کے پہلے دن قائم کی گئی تھی، جس کا مقصد نیویارک میں بڑھتے ہوئے ہاؤسنگ بحران سے نمٹنے کیلئے فوری اور مؤثر اصلاحات تیار کرنا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.