vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں سینیٹر کرس وین ہولین کے اعزاز میں میٹ اینڈ گریٹ

0

کراچی میں پیدا ہونے والے امریکی سینیٹر کرسٹوفر وین ہولین جونیئر نے آئندہ انتخابات میں امریکی صدر کا الیکشن لڑنے کا اشارہ دے دیا۔ وہ نیویارک میں اے پی پیک کے زیر اہتمام اپنے اعزاز میں منعقدہ میٹ اینڈ گریٹ سے خطاب کر ریے تھے۔

امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی  کے چیئر مین ڈاکٹراعجاز   احمد کی  نیویارک میں رہائشگا  ہ پر   ڈیمو کریٹ  سینیٹر کرسٹو فر وین ہولین کے اعزاز میں  میٹ اینڈ گریٹ کا اہتمام کیا گیا ۔ ڈاکٹراعجاز احمد نے سینیٹر کرس وین ہولین  کو گلدستہ پیش کیااورشرکاء سے  مہمان کا تعارف  کرایا ۔اس موقع پر انھوں نے پاکستانی امریکیوں  کی مختلف شعبہ جا ت میں  نمایاں کار کردگی    سے آگاہ کیا ،ساتھ ہی ساتھ عالمی  تنازعات بالخصوص غزہ اور اسرائیل  کے درمیان  کشیدگی پر  مسلم کمیونٹی  کے تحفظات بھی  پیش  کیے۔ ڈاکٹر اعجاز احمد نے امریکی   سینیٹر کو دورہِ پاکستان کی دعوت  بھی دی ۔میٹ اینڈ گریٹ  کی  ہوسٹ کمیٹی  میں شامل اے پی پیک کے صدر ڈاکٹر پرویز اقبال،  بورڈ ممبر اسد چودھری ، آصف چودھری،   ناہید  بھٹی، مرزا خاور بیگ اور ڈاکٹر محمد  ہادی شامل تھے ۔ سینیٹر کرسٹو فر وین ہولین 1959 میں کراچی میں   پیداس ہوئے  تھے  اس وقت ان کے والد  امریکی قونصل  جنرل  تعینات  تھے ۔شرکا ٗ سے خطاب میں  سینیٹر نے  امریکی  سیاست میں پاکستانی امریکن کی شمولیت کو سراہا۔صدر ٹرمپ کی ایمیگریشن پالیسیوں پر تنقید  کی  اور  کمیونٹی کو یقین دلایا کہ  اسلام  مخالف کوئی بھی قانون قابل ِ قبول نہیں ۔پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نمایاں شخصیات  بھی شریک  تھیں ۔ اے  پی پیک کے بورڈ ممبران نے   اپنے مہمان  کی آمد پر ان کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر اے پی پیک  کے صدر ڈاکٹر پرویز اقبال کا کہنا تھا کہ  گزشتہ  کئی سالوں میں یہ مشاہدہ  رہا ہے کہ  انتخابی مہم میں  نسل اور مذہب کو  استعمال کرکے بھی الیکشن  جیتے  گئے، یہ قابل افسوس ہے۔جبکہ بورڈ ممبر  اسد چودھری نے  امریکی  سینیٹر کو  تارکینِ وطن اور   مسلمانوں کے حقوق میں آواز  بلند کرنے پر بہترین دوست قرار دیا۔   اس موقع پر  ڈاکٹر  طارق   خان اور مرزا خاور  بیگ نے  امریکی سیاست میں  مسلمانوں اور نوجوانوں کے ووٹ  کو   کسی بھی عہدے کی   کامیابی  کے لیے لازمی قرار دیا۔امریکی سینیٹر سے اے   پی پیک کے ممبران ،  یوتھ ونگ کے ارسل اعجاز اور دیگر  نے سیاست سمیت دیگر موضوعات پر سوالا ت کیے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.