نیویارک: سیاسی و سماجی شخصیت فراست چودھری انتقال کرگئے
نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت فراست چودھری طویل علالت کے بعد رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت فراست چودھری عارضہِ قلب میں مبتلا ہونے کے بعد کئی ماہ سے علیل اور بروکلین کے مقامی اسپتال میں زیرِ علاج تھے تاہم منگل کی صبح وہ رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے۔ فراست چودھری پاکستان کے دل کہلائے جانے والے شہر لاہور سے تعلق رکھتے تھے اور ماضی میں سیاست میں بھی خاصے سرگرم رہے۔ مرحوم پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ تھے۔ نیویارک میں سماجی سرگرمیوں میں بھی متحرک رہتے تھے اور سماجی تنظیم امریکن کونسل آف منارٹی وومن سے بھی منسلک رہے۔ فراست چودھری کے انتقال کی خبر سے ان کے دوست احباب اور کمیونٹی نے دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے، کمیونٹی مرحوم کی مغفرت اور بلندی ِ درجات کے لیے دعا گو ہے۔ فراست چودھری کی نمازِجنازہ آج( منگل کو) مکی مسجد میں ادا کیے جانے کا امکان ہے جس کے بعد کل ( بدھ کو ) نیوجرسی کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ اور دو بیٹوں کو سوگوار چھوڑا ہے ۔