امریکا کی ریاست ٹیکساس میں آنے والے شدید بگولے کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
طوفان نے رہائشی علاقوں میں تباہی مچاتے ہوئے گھروں کو نقصان پہنچایا اور کئی خاندان بے گھر ہو گئے۔ادھر اوکلاہوما سمیت وسطی امریکا کے مختلف علاقوں میں حالیہ دنوں کے دوران درجنوں بگولے ریکارڈ کیے گئے، جبکہ تیز ہواؤں اور ژالہ باری نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں مزید طوفان اور اچانک سیلاب کا خطرہ برقرار ہے۔دوسری جانب جارجیا میں جنگلاتی آگ نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے، جہاں ہزاروں ایکڑ رقبہ جل چکا ہے اور درجنوں گھر تباہ ہو گئے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک سالی، تیز ہوائیں اور موسمیاتی تبدیلی اس شدید صورتحال کی اہم وجوہات ہیں، جس کے باعث لاکھوں افراد خطرے میں ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔