vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں بچوں کے لیے بڑا قدم، 7 نئے تعلیمی مراکز کھول دیے گئے

0

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے شہر میں بچوں کی ابتدائی تعلیم کے فروغ کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے سات نئے ابتدائی تعلیمی مراکز کے افتتاح کا اعلان کر دیا ہے، جس سے سینکڑوں خاندانوں کو ریلیف ملنے کی امید ہے۔

شہری انتظامیہ کے مطابق یہ تمام مراکز پہلے خالی تھے، جنہیں اب فعال بنا کر شہر بھر میں تقریباً 240 نئی 3-K نشستیں فراہم کی جائیں گی۔ ان مراکز میں بروکلین کے علاقے اٹلانٹک ایونیو کا مرکز بھی شامل ہے، جس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر میئر ممدانی نے کہا کہ کسی بھی خاندان کو بچوں کی دیکھ بھال کے لیے دوسرے علاقوں میں جانے پر مجبور نہیں ہونا چاہیے، خاص طور پر جب ان کے اپنے علاقے میں سہولیات موجود ہوں۔ انہوں نے کہا کہ برسوں سے یہ کلاس رومز خالی تھے جبکہ والدین کو انتظار کرنے کا کہا جاتا تھا، اب عملی اقدامات کے ذریعے یہ مسئلہ حل کیا جا رہا ہے۔انتظامیہ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اسی سال کمیونٹی کی سطح پر مزید 450 نشستیں بھی فراہم کی جائیں گی، جو 3-K پروگرام کو مزید وسعت دینے کے پہلے مرحلے کا حصہ ہیں۔حکام نے مستقبل میں مزید مراکز اور سہولیات بڑھانے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.