vosa.tv
Voice of South Asia!

پیٹرول کب سستا ہوگا؟ امریکی وزیر کا بڑا بیان سامنے آگیا

0

امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہا ہے کہ امریکا میں پیٹرول کی قیمتیں 3 ڈالر فی گیلن سے نیچے آنے میں 2027 تک کا وقت لگ سکتا ہے، جبکہ اس وقت قیمتیں 4 ڈالر فی گیلن سے بھی اوپر جا چکی ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ قیمتیں کب کم ہوں گی، تاہم امید ہے کہ رواں سال کے آخر یا اگلے سال تک کمی کا آغاز ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق موجودہ صورتحال میں قیمتیں اپنی بلند ترین سطح کے قریب ہیں اور اب بتدریج کمی آ سکتی ہے۔وزیر توانائی نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے سے توانائی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ممکن ہے، کیونکہ حالیہ کشیدگی کے دوران آبنائے ہرمز کی بندش نے عالمی تیل کی ترسیل کو متاثر کیا، جس کے نتیجے میں پیٹرول مہنگا ہوا۔ جنگ سے قبل قیمتیں تقریباً 2.98 ڈالر فی گیلن تھیں جو بعد میں بڑھ کر تقریباً 4 ڈالر تک پہنچ گئیں۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران پیٹرول کی قیمتیں 2 ڈالر فی گیلن سے کم کرنے کا وعدہ کیا تھا، تاہم موجودہ حالات میں یہ ہدف حاصل ہوتا نظر نہیں آ رہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.