vosa.tv
Voice of South Asia!

بروکلین کا گرینڈ آرمی پلازہ نئی شکل اختیار کرے گا، میئر ممدانی کا بڑا منصوبہ

0

نیویارک کے میئر ممدانی نے بروکلین کے معروف گرینڈ آرمی پلازہ کی مکمل ازسرِ نو تعمیر اور جدید ڈیزائن کا بڑا منصوبہ پیش کر دیا ہے، جس کا مقصد اسے عالمی معیار کا عوامی مقام بنانا اور پیدل چلنے والوں و سائیکل سواروں کے لیے زیادہ محفوظ بنانا ہے۔

حکام کے مطابق اس منصوبے کے تحت تاریخی سولجرز اینڈ سیلرز میموریل آرچ کو براہِ راست پروسپیکٹ پارک سے جوڑا جائے گا، تاکہ شہریوں کو پارک تک آسان اور محفوظ رسائی فراہم کی جا سکے۔ میئر ممدانی کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ طویل عرصے سے خطرناک اور پیچیدہ ٹریفک کے باعث مسائل کا شکار رہا ہے، اور اب اس میں بڑی تبدیلی ناگزیر تھی۔منصوبے میں بس سروس کو بہتر بنانے، سڑکوں کو ازسرِ نو ترتیب دینے اور پیدل و سائیکل سواروں کے لیے نئی سہولیات شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق بروکلین کی مصروف ترین بس روٹس میں شامل بی 41 اور بی 6 پر روزانہ ہزاروں مسافر سفر کرتے ہیں، جن کے لیے بھی یہ تبدیلی فائدہ مند ثابت ہوگی۔شہر کی ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی اپریل کے آخر سے عوامی مشاورت کا آغاز کرے گی، جہاں شہری اس منصوبے پر اپنی رائے دے سکیں گے۔ 2024 میں ہونے والے سروے کے مطابق 85 فیصد سے زائد افراد نے اس منصوبے کی حمایت کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.