vosa.tv
Voice of South Asia!

انسانی اسمگلنگ میں ملوث بنگلہ دیشی شہری امریکا منتقل

0

امریکا میں انسانی اسمگلنگ کے ایک بڑے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ سیف الاسلام کو برازیل سے حوالگی کے بعد امریکا منتقل کر دیا گیا۔ ملزم کو ٹیکساس کے شہر لاریڈو میں عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں اس پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق ملزم ایک منظم نیٹ ورک کا حصہ تھا جو جنوبی اور وسطی امریکا کے مختلف ممالک کے راستے غیر قانونی تارکین وطن کو امریکا پہنچانے میں ملوث تھا۔ حکام کے مطابق متاثرہ افراد کو میکسیکو کے راستے امریکی سرحد تک لایا جاتا اور انہیں دریائے ریو گرانڈ عبور کرنے یا باڑ پھلانگنے کی ہدایات دی جاتی تھیں۔ملزم پر مالی فائدے کے لیے انسانی اسمگلنگ، سازش اور غیر قانونی داخلے کی ترغیب دینے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں اسے کم از کم 3 سے 5 سال اور زیادہ سے زیادہ 15 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے، جبکہ دیگر الزامات پر 10 سال تک سزا کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں بین الاقوامی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ طور پر کام کیا، جبکہ برازیل کی حکام کی معاونت سے ملزم کی گرفتاری اور حوالگی ممکن ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.