vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں ٹیکس ریلیف کا معاملہ پیچیدہ، ٹرمپ کی نئی رعایتیں ہر ریاست میں لاگو نہیں

0

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ٹپس اور اوور ٹائم آمدن پر دی جانے والی نئی ٹیکس رعایتوں نے لاکھوں افراد کو ریلیف دیا ہے، تاہم یہ سہولت ہر ریاست میں یکساں طور پر دستیاب نہیں ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق وفاقی سطح پر ٹیکس جمع کراتے وقت ملازمین ان رعایتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، لیکن ریاستی ٹیکس قوانین مختلف ہونے کے باعث کئی ریاستوں میں یہی آمدن اب بھی ٹیکس کے دائرے میں رہے گی۔ ماہرین کے مطابق ہر ریاست خود فیصلہ کرتی ہے کہ وہ وفاقی قوانین کو اپنائے یا نہیں۔امریکا کی بیشتر ریاستوں میں شہریوں کو دو الگ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے ہوتے ہیں، ایک وفاقی اور دوسرا ریاستی۔ صرف چند ریاستوں نے ہی ان نئی رعایتوں کو قبول کیا ہے، جبکہ اکثر ریاستوں میں ٹپس اور اوور ٹائم آمدن پر بدستور ٹیکس لاگو رہے گا۔ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اس فرق کی وجہ سے کئی افراد غلط فہمی کا شکار ہو سکتے ہیں، خاص طور پر وہ لوگ جو سمجھتے ہیں کہ وفاقی رعایتیں خودکار طور پر ریاستی سطح پر بھی لاگو ہوں گی۔ اس لیے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ٹیکس جمع کرانے سے پہلے اپنی ریاست کے قوانین کو ضرور چیک کریں تاکہ کسی قانونی یا مالی مشکل سے بچا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.