vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں کریک ڈاؤن، ایران سے تعلق رکھنے والے افراد کے گرین کارڈ منسوخ

0

امریکا نے ایران سے مبینہ تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے تین ایرانی شہریوں کے گرین کارڈ منسوخ کر دیے، جس کے بعد وفاقی اہلکاروں نے انہیں گرفتار کر لیا۔ 

برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق یہ افراد ایرانی حکومت یا اہم شخصیات سے خاندانی روابط رکھتے تھے، جس پر سیکیورٹی خدشات کے تحت یہ اقدام اٹھایا گیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سید عیسیٰ ہاشمی، ان کی اہلیہ اور بیٹے کا قانونی مستقل رہائشی درجہ ختم کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہاشمی کی والدہ 1979 کے یرغمالی بحران کے دوران ایرانی حکومت کی ترجمان رہ چکی تھیں، جس کی بنیاد پر ان کے خاندان کو حساس قرار دیا گیا۔اسی دوران ایک اور کارروائی میں ایک ایرانی فوجی جنرل کے رشتہ دار خاتون اور ان کی بیٹی کو بھی حراست میں لیا گیا، جبکہ ایک سابق ایرانی سیکیورٹی عہدیدار کی بیٹی اور داماد کے گرین کارڈ بھی منسوخ کیے گئے۔ امریکی حکام نے الزام لگایا کہ بعض افراد امریکا مخالف بیانات اور سرگرمیوں میں ملوث تھے۔یہ اقدامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.