vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں جرائم چھپا کر شہریت حاصل کرنے والی خاتون کو سزا

0

امریکا میں شہریت حاصل کرنے کے لیے ماضی کے جرائم چھپانے والی خاتون کو عدالت نے ڈھائی سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق خاتون نے بوسنیا میں کیے گئے جرائم کو چھپا کر امریکی شہریت حاصل کی تھی۔رپورٹ کے مطابق بوسنیا و ہرزیگووینا سے تعلق رکھنے والی 53 سالہ نادا رادووان تومانیچ کو 30 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ خاتون پر الزام ہے کہ اس نے 1990 کی دہائی میں جنگ کے دوران قیدیوں پر تشدد اور غیر انسانی سلوک میں حصہ لیا۔حکام کے مطابق خاتون نے 2012 میں یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کے ذریعے شہریت حاصل کرتے وقت جھوٹ بولا اور اپنی عسکری خدمات اور جرائم کو چھپایا۔ اس نے انٹرویو کے دوران بھی حلف کے باوجود غلط معلومات فراہم کیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے امریکا میں کوئی جگہ نہیں، اور ایسے افراد کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ اس کیس میں ایف بی آئی سمیت دیگر اداروں نے تحقیقات میں حصہ لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.