vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں ریسٹورنٹس کو ریلیف، ڈیلیوری ایپ پر بھاری جرمانہ

0

امریکی شہر نیویارک میں میئر زوہران ممدانی کی انتظامیہ نے امیگرنٹ ریسٹورنٹ مالکان کو غیرقانونی فیسوں سے بچانے کے لیے اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈیلیوری کمپنی کے ساتھ بڑا مالی تصفیہ کیا ہے۔

حکام کے مطابق ڈیپارٹمنٹ آف کنزیومر اینڈ ورکر پروٹیکشن نے تحقیقات کے بعد ہنگری پانڈا پر 8 لاکھ 75 ہزار ڈالر سے زائد کا تصفیہ نافذ کیا، جس میں 380 سے زائد ریسٹورنٹس کو رقم واپس دلائی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی نے غیرقانونی "جنک فیس” کے ذریعے کاروباری مالکان سے زائد رقم وصول کی۔میئر ممدانی کا کہنا ہے کہ چھوٹے کاروبار پہلے ہی بڑھتے اخراجات کا سامنا کر رہے ہیں، ایسے میں خفیہ اور غیرقانونی فیسیں ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہر میں قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ کاروباری افراد کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ کمپنی مختلف طریقوں سے اضافی چارجز لیتی رہی، جن میں فیسوں کو چھپانا، مختلف ناموں سے ظاہر کرنا اور پروموشن کے نام پر کٹوتیاں شامل تھیں۔ حکام کے مطابق اب کمپنی کو واضح فیس اصولوں کو اپنانا ہوگا اور قانون کی مکمل پابندی کرنا ہوگی۔شہری حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے نہ صرف متاثرہ کاروباروں کو ریلیف ملے گا بلکہ دیگر ڈیلیوری پلیٹ فارمز کے لیے بھی واضح پیغام ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.