vosa.tv
Voice of South Asia!

آرٹیمس ٹو مشن کا نیا ریکارڈ قائم، چاند کے گرد تاریخی پرواز

0

امریکی خلائی ادارے ناسا کے آرٹیمس II مشن نے خلا میں ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے انسانی تاریخ کی طویل ترین فاصلے کی پرواز کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ اس مشن نے 1970 کے اپولو 13 کا ریکارڈ توڑ دیا۔

حکام کے مطابق چار رکنی عملہ چاند کے گرد کامیاب چکر مکمل کرنے کے بعد اب زمین کی جانب واپس روانہ ہو چکا ہے۔ مشن کے دوران خلانوردوں نے چاند کے اُس حصے کا مشاہدہ کیا جو زمین سے نظر نہیں آتا، جبکہ انہیں خلا میں مکمل سورج گرہن کا بھی منفرد منظر دیکھنے کو ملا۔ناسا کے مطابق خلائی جہاز نے زمین سے تقریباً 4 لاکھ 6 ہزار کلومیٹر دور تک سفر کیا، جو ماضی کے تمام انسانی مشنز سے زیادہ ہے۔ اس دوران خلانوردوں نے چاند کی سطح، گڑھوں اور دیگر ساختوں کی ہزاروں تصاویر بھی بنائیں۔یہ مشن مستقبل میں چاند کے جنوبی قطب پر انسانوں کی لینڈنگ کی تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آرٹیمس پروگرام آئندہ برسوں میں انسان کو دوبارہ چاند اور پھر مریخ تک لے جانے کی بنیاد رکھ رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.