vosa.tv
Voice of South Asia!

فوجی اہلکاروں کے حقوق کی بڑی جیت، 3 ملین ڈالر کا تاریخی معاہدہ طے

0

امریکہ کے محکمہ انصاف نے اعلان کیا ہے کہ ریاست جارجیا کے 42 پروفیشنل لائسنسنگ بورڈز کے ساتھ 3 ملین ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ معاہدہ ان الزامات کے بعد سامنے آیا کہ بورڈز نے فوجی اہلکاروں اور ان کے شریکِ حیات کے بیرونِ ریاست پیشہ ورانہ لائسنس تسلیم نہیں کیے، جو کہ سروس ممبرز سول ریلیف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

اس معاہدے کے تحت متاثرہ فوجی اہلکاروں اور ان کے اہلِ خانہ کو مالی معاوضہ دیا جائے گا، جبکہ جارجیا کے لائسنسنگ بورڈز کو نئی پالیسیز اپنانا ہوں گی تاکہ دیگر ریاستوں کے لائسنس رکھنے والوں کے لیے عمل کو آسان اور تیز بنایا جا سکے۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے ہزاروں افراد کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ کئی فوجی اہلکاروں کے شریکِ حیات کو جارجیا منتقل ہونے کے بعد ملازمت کے مواقع سے محروم ہونا پڑا کیونکہ ان کے لائسنس تسلیم نہیں کیے گئے۔ بعض کیسز میں افراد کو دوسرے ریاستوں میں جا کر کام کرنا پڑا، جس سے مالی اور پیشہ ورانہ مشکلات پیدا ہوئیں۔محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ نہ صرف متاثرہ افراد کے لیے انصاف فراہم کرے گا بلکہ مستقبل میں بھی ایسے مسائل کی روک تھام میں مدد دے گا، تاکہ فوجی خاندان بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی پیشہ ورانہ زندگی جاری رکھ سکیں۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.