vosa.tv
Voice of South Asia!

  یومِ پاکستان کی مناسبت سے کونی آئی لینڈ ایونیو پر تقریب

0

نیویارک میں میڈ اِن پاکستان اور  فرینڈز آف لٹل پاکستان نے  یومِ پاکستان  کی مناسبت سے  تقریب کے اہتمام کیا۔شرکا نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔

میڈ اِن پاکستان اور  فرینڈز آف لٹل پاکستان کے زیر اہتمام  تئیس  مارچ  یومِ   پاکستان کی مناسبت سے کونی آئی لینڈ ایونیو پر منعقدہ تقریب کا آغاز حافظ اعجاز احمد  نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا۔تقریب میں  پاکستانی امریکن کمیونٹی کی  کثیر تعداد شریک تھی ، اس موقع پر طارق بٹ اور ملک ارشاد احمد تھیم نے  حمد اور نعت پیش کی۔یومِ پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ  تقریب کی   نظامت کے فرائض میڈ ان پاکستان کے سی ای او  سید زاہد شہباز نے انجام دیے۔اس موقع پر  تمام طبقہ فکر  کی نمائندگی موجود تھی،شرکا نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔مرزا شیر احمد بیگ نے  مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔تقریب میں بانیان ِ پاکستان اور شہدائے پاکستان کو خراجِ عقیدت  پیش کیا  گیا۔شرکا سے خطاب میں سید زاہد شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔تقریب میں پاکستانی امریکن  کمیونٹی  کے مرد و خواتین   سب ہی شریک تھے ۔  اس موقع پر عزیز بٹ، حاجی خالد، ندیم عارف بٹ، چوہدری صداقت،آسیہ شبیر،حسیب جگی اور انیلہ رشید نے بھی اظہار خیال کیا۔ مقررین نے یہ عزم کیا کہ وہ شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔اس موقع پر اولادِ شکر گنج بابا فرید  حق فرید قاسم فریدی ، فلم ساز اور ریڈ لپسٹک کے سی ای او سلمان  بٹ  نے پروگرام  نے خصوصی خطاب کیا اور  ملک و قوم کے  لیے قربانیاں دینےو الے سپوتوں کو سلام پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا  کہ وہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی  کے لیے دیارِ غیر میں رہتے ہوئے بھی اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.