vosa.tv
Voice of South Asia!

شکاگو میں تاریخی اجتماع، ہزاروں مسلمانوں کی عیدالفطر مذہبی جوش سے منائی گئی

0

امریکی ریاست الینوائے کے شہر شکاگو میں ہزاروں مسلمانوں نے عیدالفطر مذہبی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منائی۔

رپورٹ کے مطابق شہر بھر میں 200 سے زائد مساجد اور اسلامی مراکز میں نماز عید ادا کی گئی، تاہم سب سے بڑا اجتماع  سیٹ گیت اسٹیڈیم میں ہوا جہاں تقریباً 20 ہزار مسلمانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تکبیرات کی صداؤں سے فضا گونج اٹھی اور لوگ صبح سویرے ہی بڑی تعداد میں جمع ہونا شروع ہو گئے۔اجتماع کے دوران فلسطین، غزہ اور دیگر متاثرہ مسلم خطوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، جبکہ علماء نے امت مسلمہ کے اتحاد اور عالمی امن کی ضرورت پر زور دیا۔ شرکاء کی بڑی تعداد کے باعث کئی مقامات پر نماز کے اوقات میں تبدیلی اور ایک سے زائد جماعتوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔وفاقی، ریاستی اور مقامی حکام کی جانب سے بھی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی گئی، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی اور انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔ عید کے اس بڑے اجتماع کو شکاگو کی تاریخ کی نمایاں مذہبی تقریبات میں شمار کیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.