لندن اسکول آف ہائیجین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن نے 2026-27 کے لیے مکمل فنڈڈ پی ایچ ڈی اسکالرشپ کا اعلان کر دیا ہے، جو سائفلس سمیت جنسی بیماریوں پر تحقیق کے لیے دی جا رہی ہے۔
یہ تین سالہ پروگرام ستمبر 2026 سے شروع ہوگا اور طلبہ کو عالمی معیار کے تحقیقی ماحول میں کام کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔اس اسکالرشپ کے تحت کامیاب امیدوار کو سالانہ تقریباً 23 ہزار 805 پاؤنڈ وظیفہ، مکمل ٹیوشن فیس اور تحقیق و سفر کے اخراجات دیے جائیں گے۔ پروگرام کا مقصد برطانیہ میں سائفلس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اس کے معاشی و طبی اثرات پر تحقیق کو فروغ دینا ہے۔تحقیقی منصوبے کے دوران طلبہ کو ماہر اساتذہ کی نگرانی میں کام کرنے، سیمینارز میں شرکت اور بین الاقوامی کانفرنسز میں جانے کے مواقع ملیں گے۔ اس کے علاوہ طلبہ کو شماریاتی تجزیہ، بیماریوں کے ماڈلز اور صحتِ عامہ کے جدید طریقوں کی تربیت بھی دی جائے گی۔درخواست دہندگان کے لیے ماسٹرز ڈگری، تحقیق کا تجربہ اور شماریاتی سافٹ ویئر کا علم ضروری ہے۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 مئی 2026 مقرر کی گئی ہے جبکہ منتخب امیدواروں کا انٹرویو آن لائن لیا جائے گا۔