vosa.tv
Voice of South Asia!

دمام میں پاکستانی کمیونٹی کی افطار تقریب

0

دمام: سعودی عرب کے ساحلی شہر دمام میں دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل فورم کے زیر اہتمام ایک روح پرور افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سمیت سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے معزز افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ماہِ رمضان کی برکتوں کو سمیٹا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانانِ خصوصی حافظ امتیاز اقدس اور شیخ منیر قمر نے کہا کہ ماہِ صیام صبر، تقویٰ اور روحانی تربیت کا مہینہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک انسان کو ذکرِ الٰہی کے ذریعے اپنی روحانی زندگی کو سنوارنے کے ساتھ ساتھ معاشرتی ناانصافیوں کے خاتمے کے لیے اجتماعی شعور بیدار کرنے کی بھی تلقین کرتا ہے۔اس موقع پر غلام مصطفی خان، ڈاکٹر منشاء طاہر، احسان الحق، افتخار احمد، ندیم اختر، سید مزمل شاہ، اشتیاق عباسی اور رانا جاوید سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ یہ بابرکت مہینہ انسان کو سال بھر کی غفلتوں سے نکل کر اپنی روح کو پاکیزہ بنانے اور زندگی کو منظم کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر منشاء طاہر اور غلام مصطفی خان کی جانب سے مہمانانِ خصوصی حافظ امتیاز اقدس اور شیخ منیر قمر کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں اور شرکاء نے باہمی ملاقاتوں کے ذریعے رمضان المبارک کی روحانی فضا کو مزید تقویت دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.