امریکہ کی سب سے بڑی ہاف میرا تھن ریس دو ہزار چھبیس کی یونائیٹڈ ایئرلائنز نیویارک میں ہزاروں رنرز نے شرکت کی جبکہ خواتین اور مردوں کے مقابلوں میں نئے ریکارڈ بھی قائم ہوئے۔
خواتین کے مقابلے میں کینیا کی ایتھلیٹ ہیلن اوبیری نے ایک گھنٹہ چھ منٹ اور تینتیس سیکنڈ میں دوڑ مکمل کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا۔مردوں کے مقابلے میں جنوبی افریقہ کے ایتھلیٹ ایڈریان وائلڈشٹ نے پہلی بار نیویارک میں دوڑتے ہوئے انسٹھ منٹ تیس سیکنڈ میں کامیابی حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔ وہ آغاز ہی سے برتری حاصل کرتے ہوئے فاتح قرار پائے۔وہیل چیئر مردوں کے مقابلے میں امریکی ایتھلیٹ ڈینیئل رومانچک نے اڑتالیس منٹ دس سیکنڈ کے وقت کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کی وہیل چیئر ریس انگلینڈ کی ایڈن رینبو کوپر نے چون منٹ ستائیس سیکنڈ میں مکمل کر کے جیت لی۔یہ عالمی شہرت یافتہ ہاف میراتھن بروکلین کے پراسپیکٹ پارک سے شروع ہو کر سنٹرل پارک پر اختتام پذیر ہوتی ہے۔ تیرہ اعشاریہ ایک میل طویل اس ریس میں کھلاڑی بروکلین برج، گرینڈ سینٹرل ٹرمینل اور ٹائمز اسکوائر سے گزرتے ہیں اور اسے امریکہ کی سب سے بڑی ہاف میراتھن ریسوں میں شمار کیا جاتا ہے۔