vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں الیکٹرک گاڑیوں پر تنازع

0

امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے کیلیفورنیا کی الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق پالیسی کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ مل کر ریاستی حکومت پر مقدمہ دائر کیا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ کیلیفورنیا غیر قانونی طور پر کار ساز کمپنیوں پر الیکٹرک گاڑیاں بنانے کی پابندیاں عائد کر رہا ہے۔امریکی اٹارنی جنرل پامیلا بونڈی اور ٹرانسپورٹ سیکریٹری کے مطابق وفاقی قانون کے تحت گاڑیوں کے فیول اکانومی معیارات مقرر کرنے کا اختیار صرف وفاقی حکومت کے پاس ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا کی پالیسی کار ساز کمپنیوں کو قومی سطح پر اپنی پیداوار تبدیل کرنے پر مجبور کرے گی جس سے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں اور صارفین کے انتخاب محدود ہو سکتے ہیں۔حکام کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے “فریڈم مینز افورڈیبلز کار” نامی اقدام بھی شروع کیا ہے جس کا مقصد گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی لانا اور آئندہ پانچ برسوں میں امریکی صارفین کے تقریباً 109 ارب ڈالر بچانا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.