vosa.tv
Voice of South Asia!

گمراہ کن طبی تشخیص، امریکی انشورنس کمپنی 117 ملین ڈالر کی ادائیگی پر رضامند

0

امریکا کی بڑی انشورنس کمپنی ایٹنا نے میڈیکیئر ایڈوانٹیج پروگرام میں غلط اور گمراہ کن میڈیکل تشخیصی کوڈ جمع کرانے کے الزامات کے تصفیے کے لیے 11 کروڑ 77 لاکھ ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق کمپنی پر الزام تھا کہ اس نے مریضوں کی بیماریوں سے متعلق غلط تشخیصی معلومات جمع کرا کر میڈیکیئر سے زیادہ ادائیگیاں حاصل کیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ایٹنا نے بعض صورتوں میں غلط ڈیٹا واپس لینے یا اضافی رقم واپس کرنے کے بجائے اسی ڈیٹا کی بنیاد پر مزید ادائیگیاں حاصل کیں۔تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ کمپنی نے موٹاپے کی شدید بیماری سے متعلق غلط تشخیصی کوڈ جمع کرا کر بھی میڈیکیئر پروگرام سے اضافی فنڈز حاصل کیے۔ حکام کے مطابق اس طرح کے اقدامات سے سرکاری صحت پروگرام کی شفافیت اور وسائل متاثر ہوتے ہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حکومت ہر سال میڈیکیئر ایڈوانٹیج پروگرام کے تحت نجی انشورنس کمپنیوں کو سینکڑوں ارب ڈالر ادا کرتی ہے، اس لیے صحت کے شعبے میں فراڈ، بدعنوانی اور وسائل کے غلط استعمال کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.