مکی مسجد بروکلین میں محمد عثمان کی والدہ کے ایصالِ ثواب فاتحہ و قرآن خوانی
نیویارک کے علاقے بروکلین میں واقع مکی مسجد میں سماجی شخصیت محمد عثمان کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لیے ایک دعائیہ محفل کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کمیونٹی کے افرادنے بڑی تعدادمیں شرکت کی اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔
محمد عثمان کی والدہ چند روزقبل پاکستان میں انتقال کر گئی تھیں، ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے بروکلین میں واقع مکی مسجد میں قرآن و فاتحہ خوانی کاہتمام کیا گیا۔ محفل میں دینی و اخلاقی موضوعات پر گفتگو بھی کی گئی جس میں قرآنِ کریم کی تعلیمات، انسانیت کی خدمت، اور مرحومہ کے لیے دعا و ایصالِ ثواب کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔مکی مسجد کے پیش امام قاری اسامہ نے شرکاء کو نیک اعمال اختیار کرنے اور مرحومین کے لیے دعا کرنے کی تلقین کی۔ بعد ازاں حاضرین نے اجتماعی طور پر قرآن خوانی کی اور محمد عثمان کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔دعائیہ تقریب میں شریک مہمانوں کے لیے افطار کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں حاضرین نے روزہ افطار کیا اور ایک دوسرے کے ساتھ اخوت و محبت کا اظہار کیا۔