vosa.tv
Voice of South Asia!

شکاگو سٹی ہال میں رمضان افطار، مسلم کمیونٹی کو خراج تحسین

0

امریکی شہر شکاگو میں میئر برینڈن جانسن کی جانب سے مسلم کمیونٹی کے اعزاز میں سٹی ہال میں رمضان افطار کا اہتمام کیا گیا، جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تین سو سے زائد افراد نے شرکت کی۔ 

تقریب میں پاکستانی نژاد امریکیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ پاکستانی قونصلیٹ کے قونصل جنرل زمان مہدی بھی شریک ہوئے۔افطار پروگرام الینوائے مسلم سوک کولیشن کے تعاون سے منعقد کیا گیا، جس کا مقصد شہر میں مسلم کمیونٹی کی خدمات کو سراہنا اور بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینا تھا۔ تقریب میں مختلف سٹی کونسلرز اور کمیونٹی رہنماؤں نے بھی شرکت کر کے یکجہتی کا اظہار کیا۔پروگرام کا آغاز احمد الامین مارٹن کی تلاوتِ قرآن سے ہوا جبکہ انگریزی اور ہسپانوی تراجم بھی پیش کیے گئے۔ تقریب میں رمضان کی روحانیت، سماجی خدمت، اتحاد اور انصاف کے موضوعات پر اظہار خیال کیا گیا اور کمیونٹی میں محبت، ہمدردی اور اجتماعی کردار کی اہمیت پر زور دیا گیا۔میئر برینڈن جانسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان دوستی، قربانی اور اجتماعی ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے شکاگو کی مسلم کمیونٹی کی خدمات کو شہر کی ترقی کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہر کو ایک خوش آمدیدی اور متنوع معاشرہ بنایا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر اذانِ مغرب دی گئی جس کی روح پرور آواز سے سٹی ہال کا ماحول پر سکون ہو گیا، بعد ازاں دعا میں شہر کے امن، اتحاد اور دنیا بھر میں بھوک و مصائب کے خاتمے، بالخصوص غزہ اور یمن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.