vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں مکمل فنڈڈ پی ایچ ڈی اسکالرشپس کا اعلان

0

سعودی عرب کی کنگ سعود یونیورسٹی نے 2026 کے لیے بین الاقوامی طلبہ کو مکمل فنڈڈ پی ایچ ڈی اسکالرشپس کی پیشکش کر دی ہے۔

اس پروگرام کا مقصد دنیا بھر سے باصلاحیت طلبہ کو ریاض میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیقی مواقع فراہم کرنا اور وژن دو ہزار تیس کے تحت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کو فروغ دینا ہے۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ پندرہ مئی دو ہزار چھبیس مقرر کی گئی ہے۔اس اسکالرشپ کے تحت کمپیوٹر سائنس، انجینئرنگ، بیسک سائنسز، اور صحت و طبی علوم کے شعبوں میں داخلہ دیا جائے گا۔ یہ مواقع دنیا کے تمام ممالک کے طلبہ کے لیے کھلے ہیں، تاہم امیدوار کے پاس کسی مستند ادارے سے ماسٹرز ڈگری، دو سفارشی خطوط، تحقیقی یا تعلیمی تفصیلات، اور انگریزی زبان کی اہلیت کا ثبوت ہونا ضروری ہوگا۔ بعض پروگرامز کے لیے انٹرویو بھی لیا جا سکتا ہے۔منتخب طلبہ کو مکمل ٹیوشن فیس، جامع طبی سہولت، جامعہ کے اندر رہائش اور ماہانہ وظیفہ فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بیرون شہر یا بیرون ملک سے آنے والے طلبہ کے لیے منتقلی میں معاونت اور جزوقتی کام کے محدود مواقع بھی دستیاب ہوں گے۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ سہولت طلبہ کو تین سالہ پی ایچ ڈی پروگرام کے دوران مکمل مالی تحفظ فراہم کرے گی، جبکہ فارغ التحصیل ہونے کے بعد ایک سال تک سعودی عرب میں کام کرنے کا موقع بھی دیا جا سکتا ہے۔ درخواستیں یونیورسٹی کے آن لائن نظام کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.