vosa.tv
Voice of South Asia!

لاکھوں امریکی اپنے ہی ملک کو کیوں چھوڑ رہے ہیں؟

0

امریکا میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اوراخراجات میں اضافے کی وجہ سے امریکیوں کی بڑی تعداد ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق رواں برس کے دوران ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد امریکی شہری ملک چھوڑ کر یورپ، ایشیا اور لاطینی امریکا منتقل ہو چکے ہیں، جبکہ یہ رجحان تاحال جاری ہے۔ ماہرین اس صورتحال کو کئی دہائیوں بعد سامنے آنے والی ایک غیر معمولی تبدیلی قرار دے رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق امریکا میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور زندگی کے اخراجات میں اضافہ اس رجحان کی بڑی وجہ ہے۔ رہائش، علاج، تعلیم اور روزمرہ ضروریات کی بڑھتی قیمتوں نے خصوصاً متوسط طبقے کے لیے بڑے شہروں میں زندگی مشکل بنا دی ہے۔دوسری جانب کئی یورپی ممالک نرم ویزا قوانین، بہتر سماجی سہولیات اور ٹیکس میں رعایتیں فراہم کر رہے ہیں، جس کے باعث امریکی شہریوں کے لیے وہاں منتقل ہونا نسبتاً آسان اور پرکشش ہو گیا ہے۔ پرتگال، آئرلینڈ اور جرمنی میں امریکی شہریوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی کشیدگی، سماجی تقسیم اور بچوں کی تعلیم و سیکیورٹی سے متعلق خدشات بھی لوگوں کے فیصلوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں، جبکہ بہتر معیارِ زندگی اور سماجی تحفظ کی امید اس ہجرت کے رجحان کو مزید تقویت دے رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.