vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان کی کارروائی میں افغان طالبان کو بھاری نقصان، پانچ پوسٹیں قبضے میں لے لی گئیں

0

پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور آپریشن ’غضب للحق‘ جاری رکھا۔ پاکستانی فوج نے کارروائی کے دوران 27 افغان چوکیاں مکمل تباہ کر دیں اور 9 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر لیا، جن میں پانچ پوسٹیں پکتیا میں واقع ہیں۔

پاک فضائیہ نے کابل اور پکتیا میں اہم فوجی تنصیبات تباہ کیں، جن میں کابل کے دو بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز بھی شامل ہیں۔ افغانستان میں کارروائی کے دوران دو کور ہیڈکوارٹرز، تین بریگیڈ ہیڈکوارٹرز، دو ایمونیشن ڈپو، ایک لاجسٹک بیس، تین بٹالین ہیڈکوارٹرز اور دو سیکٹر ہیڈکوارٹرز مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔ علاوہ ازیں، 80 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے 133 اہلکار ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔  فضائی کاروائی میں ملا ہبت اللہ کا داماد ندا محمد مارا گیا ہے، تاہم ملا ہبت اللہ کی ہلاکت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے۔وطن کی حفاظت میں پاک فوج کے دو جوان شہید اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ افغان طالبان کی طرف سے جمعے کی رات کی دراندازی اور بلااشتعال فائرنگ کے بعد یہ کارروائی عمل میں آئی۔پاک فوج کا کہنا ہے کہ یہ مؤثر جوابی کارروائی افغان طالبان کی جارحیت روکنے اور سرحدی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.