vosa.tv
Voice of South Asia!

FDA کا ادویات کی منظوری عمل تیز کرنے کے لیے نیا منصوبہ

0

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ادویات اور ویکسین کی منظوری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے سائنسی عملے کو خصوصی بونس دینے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے بلومبرگ کے مطابق ادارہ اپنے ریویو اسٹاف کو مقررہ وقت سے پہلے اور معیاری کام مکمل کرنے پر سہ ماہی بنیادوں پر اضافی مالی مراعات دے گا۔رپورٹ کے مطابق عملے کو ہر سہ ماہی میں کئی ہزار ڈالر تک بونس دیا جا سکے گا۔ اس منصوبے کا باضابطہ اعلان ادارے کے اندرونی اجلاس میں متوقع ہے۔ یہ اقدام ادویات کی جانچ اور منظوری کے عمل کو مزید تیز اور مؤثر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔یہ پالیسی اس قومی ترجیحی پروگرام کے بعد سامنے آئی ہے جس کے تحت اہم ادویات کے فیصلوں کا دورانیہ چھ ماہ سے کم کرکے ایک سے دو ماہ تک لایا گیا ہے۔ اب تک ادارہ متعدد ترجیحی واؤچرز جاری کر چکا ہے اور ایک نئی پھیپھڑوں کے کینسر کی دوا کو اسی پروگرام کے تحت منظوری بھی دی جا چکی ہے۔ادارہ ادویات کے جائزے کے عمل کو مزید تیز کرنے کے لیے ایک ہزار سے زائد نئے سائنسدان بھرتی کرنے پر بھی کام کر رہا ہے۔ بونس اسکیم کا آغاز یکم اپریل سے متوقع ہے جبکہ پہلی ادائیگیاں اگست کے آس پاس کیے جانے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.