vosa.tv
Voice of South Asia!

نیوجرسی میں قیدیوں کیلئے سحری و افطار کا خصوصی انتظام

0

رمضان المبارک میں  جیلوں اور  بحالی مراکز میں قیدیوں  کا بھی  روزہ ہوتا ہے۔اسی سوچ اور جذبے  کے تحت نیوجرسی میں  کلچرسوسائٹی آف  برگن کاونٹی نے کریکشن ڈیپارٹمنٹ  کو مسلمان قیدیوں کی سحری اور افطار ی  کے  لیے   تمام ضروری ساما ن فراہم کردیا۔ 

کھانے پینے کی اشیا سے بھرے شیلفس کے یہ مناظر کسی  گروسری اسٹور کے نہیں بلکہ  برگن کاونٹی  میں  مومز  فوڈ  پینٹری  کے دفتر  کے  ہیں ۔۔جیلوں  اور بحالی  مراکز میں مقید مسلمان قیدی  بھی یقیناًماہِ رمضان  کی  رحمتیں و برکتیں  سمیٹنا چاہتے   ہوں گے ،اسی احساس کو محسوس کرتے ہوئےکلچر سوسائٹی آف برگن کاونٹی اور   مومز  فوڈ  پینٹری نے کریکشن  ڈیپارٹمنٹ میں مقید قیدیوں  کی سحری اور افطاری کے  لیے سامان بھجوایا۔کلچر سوسائٹی آف برگن کاونٹی گزشتہ کئی سال سے مختلف  سماجی اور فلاحی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں۔قیدیوں کے  لیے فراہم کردہ  سامان میں کھجوریں، مشروبات، اسنیکس سمیت تمام اشیا حلال ہیں۔اس سال  قیدیوں کے  لیےرمضان  کوسہل اور آسان بنا کر یہ پیغام دیا ہے کہ  عبادت کے ساتھ ساتھ خدمتِ خلق بھی  انجام دینی چاہیے۔ قیدیوں کی سحری و افطاری  کا سامان وصول کرنے   برگن کاونٹی  کے شیرف آفس کا عملہ خود پہنچا۔ اسٹورسے گاڑیوں   تک سامان کی  منتقلی  میں افسران اور عملے نے بھی  ہاتھ بٹایا۔۔کسی خالی پیٹ کی بھوک  مٹانی  ہو یا رمضان المبار ک میں  روزہ دار کو افطار کرانا۔ یہ  نیک  اعمال وہ روحانی  تسکین  اور خوشگوا ر احساس فراہم کرتے  ہیں جسے شاید لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہو لیکن چہرےپرسجی مسکراہٹ سے محسوس ضرور کیا جاسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.