’دھرندر 2‘ کا ٹریلر جاری، فلم ریلیز کب ہوگی؟
شاندار باکس آفس کامیابی کے بعد بولی ووڈ فلم ’دھرندھر‘ کے سیکوئل ’دھرندھر 2: دی ریونج‘ کا دھماکہ دار ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں رنویر سنگھ ایک بار پھر نہایت خطرناک اور بے رحم انداز میں نظر آ رہے ہیں۔
ٹییزر سے پہلے فلم کا نیا پوسٹر بھی جاری کیا گیا تھا، جسے رنویر سنگھ نے خود انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ہدایتکار ادیتیا دھر کی ایکشن فلم ’دھرندر‘ کے دوسرے حصے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔دھرندھر 2 کے ٹیزر میں فلم کی تاریک اور پُرتشدد دنیا کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ ٹیزر میں رنویر سنگھ لیاری کی گلیوں میں تباہی مچاتے دکھائی دیتے ہیں۔فلم ’دھرندھر‘ صرف ہندی زبان میں ریلیز ہوئی تھی، جبکہ دھرندھر 2 کو پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تمل، کنڑ اور ملیالم میں سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ 19 مارچ مقرر کی گئی ہے۔خیال رہے کہ دھرندھر کے پہلے پارٹ نے باکس آفس پر تاریخ رقم کی تھی۔ تجارتی ویب سائٹ سیکنِلک کے مطابق فلم نے بھارت میں 1000 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی، اور یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی واحد زبان میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم بن گئی۔ فلم 5 دسمبر کو بھارت سمیت مختلف ممالک میں ریلیز ہوئی تھی۔