vosa.tv
Voice of South Asia!

اسٹوڈنٹ لون لینےوالوں کےلیےاہم ڈیڈ لائن،سودمیں ایک فیصدکمی کا موقع

0

نیویارک(نیوزڈیسک)امریکا میں اسٹوڈنٹ لون کی ادائیگی کرنے والوں کے پاس سود کی شرح میں اضافی ایک فیصد کمی حاصل کرنے کےلیےصرف ایک دن باقی رہ گیا ۔

لائیوناؤ فرام فوکس کی ویب سائٹ کے مطابق امریکی محکمۂ تعلیم نے اسٹوڈنٹ لون لینے والوں کو 30 ستمبر تک آٹو پے میں رجسٹریشن کرانے پر سود کی شرح میں اضافی ایک فیصد کمی کی سہولت دی ہے۔یہ رعایت یکم جولائی 2026 سے نافذ ہے اور عام طور پر آٹو پے کے ذریعے دستیاب 0.25 فیصد سود کی کمی کے مقابلے میں چار گنا زیادہ ہے۔تاہم یہ اضافی رعایت مستقل نہیں ہوگی۔

محکمۂ تعلیم کےمطابق ایک فیصد کی یہ اضافی کمی 30 جون 2028 تک برقرار رہے گی، بشرطیکہ قرض لینے والا اس پورے عرصے میں آٹو پے فعال رکھے اور قرض کی ادائیگیاں جاری رکھے۔اگر قرض لینے والا ادائیگی مؤخر کرتا ہے یا عارضی طور پر ادائیگی سے استثنیٰ حاصل کرتا ہے تو اضافی سود رعایت ختم ہوسکتی ہے۔جن افراد نے پہلے ہی آٹو پے فعال کر رکھا ہے، وہ موجودہ شرائط کے تحت سود میں کمی حاصل کر رہے ہیں، جبکہ دیگر قرض لینے والے اپنے لون سروِسر کے ذریعے آٹو پے میں رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔دوسری جانب اسٹوڈنٹ لون لینے والوں کے لیے ری پیمنٹ پلان سے متعلق ایک اور اہم ڈیڈ لائن بھی سامنے آئی ہے۔

بائیڈن دور کی سیواسکیم ختم ہونے کے بعد قرض لینے والوں کو نئی ری پیمنٹ اسکیم میں منتقل ہونےکےلیے نوٹس بھیجے گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق کچھ قرض لینے والوں کے لیے پہلی منتقلی کی آخری تاریخ 29 ستمبر ہے۔امریکی محکمۂ تعلیم نے قرض لینےوالوں کو ری پیمنٹ اسسٹنس پلان میں شامل ہونے کی تجویز دی ہے، تاہم بعض افراد کو آن لائن درخواست جمع کرانے میں تکنیکی مشکلات کا سامنا بھی ہے۔مقررہ وقت تک نئی ری پیمنٹ اسکیم کا انتخاب نہ کرنے والے قرض لینے والوں کو اسٹینڈرڈ ری پیمنٹ پلان میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔محکمۂ تعلیم کےمطابق 14 ستمبر تک تقریباً 15 لاکھ قرض لینے والے سیواسکیم سے نکل چکے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.