vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ممدانی کا نیویارک شہریوں کیلئے سرکاری ملازمتوں کے حصول میں مدد کیلئے نیا مرکز قائم

0

 نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے مین ہٹن میں جابز نیویارک سینٹر کا افتتاح کیا ہے، جو شہریوں کو سرکاری ملازمتوں کے حصول میں معاونت فراہم کرے گا۔

 حکام کے مطابق یہ مرکز میں 5 اکتوبر سے واک اِن سہولت باقاعدہ طور پر شروع ہوگی، جہاں شہری براہ راست مشاورت، ملازمت کی بھرتیوں تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ ڈپٹی میئر جولی سو نے کہا کہ بہت سے شہری سمجھتے تھے کہ سرکاری ملازمت کا حصول پیچیدہ اور مشکل عمل ہے، تاہم یہ مرکز اس تاثر کو بدلے گا اور شہری یہاں آکر مستحکم ملازمت کا راستہ تلاش کرسکیں گے۔ میئر ممدانی نے مرکز کے افتتاح کے موقع پر این وائی سی بزنس ایکسپریس سروس ٹیم کے 17 نئے ارکان کا حلف بھی لیا، جو کاروباری افراد کو اجازت ناموں اور معائنوں میں مدد فراہم کرتی ہے۔ حکام کے مطابق یہ بھرتی مہم میئر کے ایگزیکٹو آرڈر 18 کے تحت اس ٹیم کی افرادی قوت دگنی کرنے کے عزم کی جانب ایک قدم ہے۔ رپورٹ کے مطابق جابز نیویارک پروگرام 2024 سے اب تک محکمہ تعلیم، نیویارک ہیلتھ اینڈ ہاسپٹلز اور سٹی یونیورسٹی آف نیویارک سمیت 47 شہری اداروں کو بھرتی میں مدد فراہم کرچکا ہے، اور اب اس کیلئے مستقل مقام قائم کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.