vosa.tv
Voice of South Asia!

اسحاق ڈار کی سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے ملاقات، دفاعی معاہدے پر اہم پیش رفت

0

نیویارک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں تینوں ممالک کے وفود نے بھی شرکت کی، جس کے دوران مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ادارہ جاتی ڈھانچے کے قیام کی جانب پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔فریقین نے معاہدے کے تحت طے شدہ ادارہ جاتی نظام کو مزید مؤثر بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ علاقائی اور عالمی سلامتی کی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران تینوں ممالک نے باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.