vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک:معروف کاروباری شخصیات حاجی خالد اور چوہدری برادران کی بھانجی کے انتقال پر قرآن خوانی

0

نیویارک(نیوزڈیسک)  میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی  معروف کاروباری شخصیات حاجی خالد، چوہدری ذوالفقار علی، طارق چوہدری اور عارف چوہدری کی بھانجی کے انتقال پر قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔ اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، کاروباری شخصیات اور مقامی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف کاروباری شخصیات حاجی خالد، چوہدری ذوالفقار علی، طارق چوہدری اور عارف چوہدری کی بھانجی کے انتقال پر مرحومہ کی روح کے  ایصالِ ثواب کے لیےکونی آئی لینڈ ایونیو پر مقامی  ہال میں  منعقدہ قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کا آغاز تلاوتِ کلام ِ پاک سے کیا گیا۔

قران خوانی میں  مرحومہ کے کزنز کامران خالد، فرقان خالد، نعمان خالد، عبید عارف، عدنان عارف، فیصل اقبال، رضوان اور چاند سمیت اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی  ۔شرکا نےسوگوار خاندان و  لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔اس موقع پر بارگاہ  رسالت  نعت بطور ہدیہ پیش کی گئی ۔

قرانی   خوانی میں  پاکستانی امریکن کمیونٹی کی   کاروباری اور سماجی شخصیات کی کثیر  تعداد شریک ہوئی ، شرکا نے  کلامِ پاک پڑھ کر مرحومہ کی روح کو ایصال کیا،  رسمِ قل میں  خواتین کے  لیے پردے   کا بھی  انتظام کیا گیا تھا۔ قران خوانی کے بعد امام احمد علی نے قران و سنت کی روشنی  میں  زندگی و موت  کی حقیقت  کا فلسفہ  بیان کیا۔ شرکا کو  تلقین کی  گئی  صرف دنیاوی معاملات  میں خود کو   مصروف نہ رکھیں ، عبادات کے ساتھ حقوق العباد  کی  ادائیگی پر بھی خاص توجہ دیں ۔ اس موقع پر پروردگار کے حضور   مرحومہ کی مغفرت،  درجات کی  بلندی  اورسفرِ آخرت کی تمام منازل  کو سہل و آسان  بنانے کی دعا کی  گئی۔

آخر میں  قران  خوانی  اور  فاتحہ  میں شریک  افراد کے لیے   طعام  کا بھی  اہتمام  کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.