vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں مفت کیمپنگ کا موقع، 200 شہریوں کیلئے قرعہ اندازی

0

نیویارک کے مشہور یونی اسفیئر کے نیچے شہریوں کو مفت کیمپنگ کا منفرد موقع فراہم کردیا گیا، جس کیلئے 200 افراد کا انتخاب آن لائن قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔

یہ خصوصی پروگرام موسم گرما کے اختتام پر شہریوں کو فطرت کے قریب لانے اور خاندانوں کو تفریح کا موقع فراہم کرنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ مفت کیمپنگ کا انعقاد 25 ستمبر اور 9 اکتوبر کو ہوگا، جبکہ ہر رات 100 افراد شرکت کریں گے۔کیمپنگ میں شرکت کے لیے شہریوں کا انتخاب آن لائن قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔ منتخب افراد کو خیموں میں قیام کے ساتھ رات کے وقت قدرتی ماحول سے لطف اندوز ہونے، جنگلی حیات دیکھنے اور مختلف تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔منتظمین کے مطابق شام کا آغاز شرکا کے لیے باہمی تعارف کی سرگرمیوں سے ہوگا، جس کے بعد خیمے لگانے اور کھانے کا انتظام کیا جائے گا۔ شہری پارک رینجرز کے ساتھ رات کے وقت پیدل سفر، جنگلی حیات کا مشاہدہ، قدرتی کھیلوں اور کیمپ فائر کے گرد کہانیوں سمیت مختلف سرگرمیوں میں شریک ہوں گے، جبکہ شرکا کے لیے مارش میلو سے بنی مٹھائی بھی دستیاب ہوگی۔انتظامیہ کی جانب سے خیمے اور سلیپنگ بیگز فراہم کیے جائیں گے، جبکہ شرکا کیمپنگ کے بعد سلیپنگ بیگ اپنے ساتھ گھر بھی لے جا سکیں گے۔ رات کے کھانے اور صبح کے ناشتے کے لیے فوڈ ٹرک سے کھانا خریدنے یا اپنا کھانا ساتھ لانے کی سہولت بھی ہوگی۔شہری اس مفت کیمپنگ پروگرام میں شرکت کے لیے نیویارک سٹی پارکس کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.