vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں مجلسِ پاکستان کے زیرِ اہتمام سیرت النبیؐ کانفرنس

0

سعودی عرب میں مجلسِ پاکستان کے زیرِ اہتمام سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی

دارالحکومت ریاض میں منعقدہ سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور اسوۂ حسنہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی مقررین کا کہنا تھا کہ رسول اکرم ﷺ کی تعلیمات انسانیت کے لیے مکمل رہنمائی کا ذریعہ ہیں اور آپ ﷺ کے اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر نہ صرف انسانی فلاح بلکہ معاشرتی اصلاح اور ایک پُرامن معاشرے کا قیام بھی ممکن ہے۔مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالروف، عمر فاروق، مولانا عبدالمالک مجاہد، منور صدیقی اور دیگر کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں معاشرے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہمیں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات، اخوت، برداشت، عدل، مساوات اور باہمی احترام کے اصولوں کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا۔کانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیرت النبی ﷺ کے پیغام کو عام کرنے اور نئی نسل کو حضور اکرم ﷺ کی حیاتِ مبارکہ اور تعلیمات سے روشناس کرانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔کانفرنس کے اختتام پر ملکی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.