vosa.tv
Voice of South Asia!

قدرتی حسن کے مرکز جب ویلی اور ہزارہ واٹر فالز پر ڈبلیو ڈبلیو ایف کی نظر،سیاحت کے فروغ اور ماحول کے تحفظ کے لیے نئے منصوبوں کا جائزہ

0

نیویارک (نیوز ڈیسک)پاکستان کے شہر ہری پور کی تحصیل خانپور کے خوبصورت سیاحتی مقامات جب ویلی اور ہزارہ واٹر فالز میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے اعلیٰ حکام نے دورہ کیا۔ وفد نے جاری اور مکمل منصوبوں کا معائنہ کیا اور سیاحتی سہولیات میں اضافے اور قدرتی ماحول کے تحفظ کے اقدامات کا جائزہ لیا

سرسبز پہاڑوں کے درمیان بہتا شفاف پانی ،قدرتی آبشاروں کا شور اور چاروں طرف پھیلی خوبصورتی،یہ ہے ہری پور کی تحصیل خانپور کی جب ویلی اور ہزارہ واٹر فالز، جہاں قدرت نے حسن کے ایسے رنگ بکھیرے ہیں کہ یہاں آنے والا شخص کچھ دیر کے لیے شہری زندگی کی مصروفیات بھول جاتا ہے۔

اسی قدرتی حسن کو محفوظ رکھنے اور علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے اعلیٰ حکام نے جب ویلی اور ہزارہ واٹر فالز کا تفصیلی دورہ کیا۔وفد نے ڈونرز کے تعاون سے مکمل کیے گئے اور جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں اور اسکیموں کا موقع پر معائنہ کیا۔دورے کے دوران منصوبوں کے معیار، تعمیراتی کام اور سیاحوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ متعلقہ حکام اور ذمہ دار افراد سے مختلف منصوبوں کے بارے میں بریفنگ بھی حاصل کی گئی۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف حکام کے مطابق علاقے میں ڈونرز کے تعاون سے شروع کیے گئے منصوبے صرف ترقیاتی سرگرمیاں نہیں بلکہ ماحول کے تحفظ، مقامی آبادی کی سہولت اور سیاحت کے فروغ کے لیے بھی انتہائی اہم ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ضرورت کے مطابق مزید منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.