یویارک (نیوزڈیسک)باز تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے، لیکن کیا کبھی سوچا ہے کہ ایک باز کی قیمت5 لاکھ درہم بھی ہو سکتی ہے؟ابوظبی میں جاری انٹرنیشنل ہنٹنگ اینڈ ایکوسٹرین ایگزیبیشن میں ایک نایاب سفید باز نے ایسی دھوم مچائی کہ نیلامی میں شریک ہر شخص کی نظریں اسی پر جم گئیں۔آخر اس باز میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ اس کی قیمت آسمان کو چھونے لگی؟دیکھیے یہ دلچسپ رپورٹ۔
ابوظبی میں شکاری پرندوں کے شوقین افراد کے لیے سجنے والی نمائش میں اس وقت سب کی نظریں ایک ایسے نایاب سفید باز پر جم گئیں، جس نے نیلامی میں قیمت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔بولی شروع ہوئی تو رقم بڑھتی گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ نایاب پرندہ 15 لاکھ درہم کا ہو گیایعنی ایک باز قیمت تقریباً چار کروڑ پاکستانی روپے کے برابر،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نایاب باز الٹراوائٹ پیور گیر گرمو شا نسل سے تعلق رکھتا ہے۔
امریکا کے مارک موگلچ فارم میں پرورش پانے والے اس منفرد باز کا وزن تقریباً ایک ہزار گرام جبکہ لمبائی اور چوڑائی 16.5 انچ ہے۔لیکن اس کی اصل پہچان صرف اس کا وزن اور جسامت نہیں اس کے مکمل سفید پر اور غیر معمولی خدوخال اسے دوسرے بازوں سے بالکل منفرد بناتے ہیں۔نیلامی میں موجود افراد کے لیے سب سے دلچسپ لمحہ وہ تھا جب اس کی بولی لاکھوں درہم تک جا پہنچی۔
یوں یہ نایاب سفید باز رواں سال نمائش میں نیلام ہونے والا اب تک کا سب سے مہنگا باز بن گیا۔بازوں کے شوق اور فالکنری کی روایت رکھنے والے خطے میں اس پرندے کی غیر معمولی قیمت نے ہر کسی کو حیران کر دیا۔ابوظبی انٹرنیشنل ہنٹنگ اینڈ ایکوسٹرین ایگزیبیشن میں اس سال مقامی اور بین الاقوامی سطح کے 55 معروف فالکن بریڈنگ فارمز بھی شریک ہیں۔جہاں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ صدیوں پرانی فالکنری کی روایت بھی پوری شان سے نظر آ رہی ہے۔