سجاد بٹ نے میساچیوسٹس میں اپنا خوبصورت اور عالیشان گھر بنا لیا
کہتے ہیں محنت ، لگن اور ایماندری کبھی رائیگاں نہیں جاتی ۔۔پاکستانی امریکن کمیونٹی کے معروف نعت خواں اور کاروباری شخصیت سجاد بٹ نے ریاست میسا چیوسٹس میں اپنا انتہائی خوبصورت اور عالیشان گھر بنا لیا۔نیویارک اور نیوجرسی سمیت دیگر ریاستوں سے کمیونٹی انھیں مبارکباد دینے چلی آئی ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی کاروباری شخصیت سجاد بٹ کم و بیش 3 دہائی قبل آنکھوں میں کئی خواب سجائے پنجاب سے امریکا چلے آئے اور نیویارک کو اپنا مسکن بنایا۔محنت مشقت سے بھرپور زندگی گزارنے کے بعد ریاست میسا چیوسٹس میں گھر خریدا ۔اس خوشی میں سب کو شریک کرنے لیے ایک زبردست محفل سجائی ، گھر میں خیر و برکتیں نازل ہوتی رہیں اس لیے ابتدا تلاوتِ کلامِ پاک سے کی گئی۔۔پردیس میں اپنی زمین اور اپنا گھر ہونا خوشی و اطمینان اور ذہنی سکون کا وہ احساس ہے جو صرف محسوس ہی کیا جاسکتا ہے ۔سجاد بٹ نے نیویارک کی ابتدائی زندگی میں مختلف نوعیت کی ملازمتیں کیں پھربروکلین میں گروسری اسٹور سے کام شروع کیا جوآہستہ آہستہ کامیابی کی طرف گامزن ہوتا گیا۔۔نئے گھر میں ذکرِ الہیٰ کے ساتھ محبوبِ الہیٰ کا ذکر نہ ہو یہ تو ممکن نہیں ۔۔ وقت کا پہیہ چلتا رہا اور ساتھ ساتھ سجاد بٹ کی زندگی کی گاڑی بھی دھیرے دھیرے اپنی منزل کی طرف بڑھتی رہی ۔سجاد بٹ بذاتِ خود بھی ایک بہترین نعت خواں او ر ثنا خواں بھی ہیں اور اس کا اظہار انھوں نے اپنی خوبصورت آواز میں حمد باری تعالیٰ پیش کرکے کیا۔لاکھوں تارکینِ وطن کی طرح سجاد بٹ کو بھی یقین تھا کہ امریکا وہ سرزمین ہے جہاں محنت ، لگن اور ایمانداری سے کام کیا جائے تو اس کا پھل ضرور ملتا ہے ۔یہی سوچ کر کچھ عرصہ قبل سجاد بٹ نیویارک سے ریاست میسا چیوسٹس منتقل ہوگئے اور یہاں نیا بزنس شروع کیا اور اس میں بھی کامیابی ملی اور زندگی بھر کی کامیابی کو ایک خوبصورت کلام کے ذریعے اپنی ماں کی دعاوں کا صلہ قرار دیا۔زندگی کی تمام آسائشوں اور سہولتوں سے آراستہ یہ خوبصورت گھر بتارہا ہے کہ محنت اور لگن کے ساتھ ساتھ والدین کی خدمت سے جو دعائیں ملتی ہیں ان کا کوئی نعم البدل نہیں ۔۔اور یہ دعائیں ہی ہوتی ہیں جو زندگی کو جنت بنا دیتی ہیں۔۔۔میسا چیوسٹس میں واقع یہ گھر بھی سجاد بٹ کے دل کی طرح کشادہ ہے ۔وسیع عریض لان میں مہمانوں کی کثیر تعداد بتارہی ہے کہ حلقہ احباب کس قدر وسیع ہے ۔میسا چیوسٹس آنے کے بعد بھی نیویارک سمیت دیگر شہروں میں مقیم دوست احباب کو نہیں بھولے۔۔سب کی شرکت کی ان کی خوشی دوگنی کردی ۔سجاد بٹ کے دوست احباب بھی ایسی محبت اور اپنایئت والے کہ کسی سے انکار نہ ہوسکا ۔۔ سب ہی نئے گھر کی مبارکباد دینے چلےآئے۔نیوجرسی سے آئے ہوئے کاروباری شخصیت دانش ملک نے تحفے میں غلافِ کعبہ کا ٹکرا پیش کیا۔سجاد بٹ کو دیس چھوڑے کئی برس بیت گئے لیکن اس کی یاد آج بھی دل میں زندہ ہے اور ہمیشہ زندہ رہے ۔ یہی سوچ کر تقریباً تمام ہی فرنیچر پاکستان سے یہاں امریکا منگوایا تا کہ اپنے ملک اور شہر کی یادوں کے ساتھ رہ سکیں ۔