vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں ڈیزل کی قیمت 5.88 ڈالر فی گیلن کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

0

نیویارک (نیوزڈیسک)امریکا میں ڈیزل کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جس سے مہنگائی کی نئی لہر کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

امریکا میں ڈیزل کی قومی اوسط قیمت تقریباً 5 ڈالر 88 سینٹ فی گیلن پر پہنچ گئی ، جس نے جون 2022 کا سابقہ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ماہرین کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ عالمی سطح پر ایندھن کی رسد میں دباؤ ہے۔ روسی ریفائنریز  پر یوکرین کے ڈرون اور میزائل حملوں کے باعث عالمی ڈیزل سپلائی متاثر ہوئی ہے۔

امریکا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں ڈیزل کے ذخائر بھی تیزی سے کم ہو رہے ہیں، جبکہ فصلوں کی کٹائی اور سردیوں کی آمد کے باعث ایندھن کی طلب مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ڈیزل مہنگا ہونے کا اثر صرف گاڑیوں تک محدود نہیں رہے گا۔ٹرکنگ، زراعت، مال برداری اور تعمیرات سمیت متعدد شعبے ڈیزل پر انحصار کرتے ہیں۔ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ ایندھن کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوا تو ترسیل اور پیداواری لاگت بڑھ سکتی ہے، جس کے نتیجے میں کھانے پینے کی اشیا اور روزمرہ استعمال کی مصنوعات بھی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.